صدر کووند نے بدھ کے روز ایک مبارکبادی پیغام میں کہا ’’جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد‘‘۔
انہوں نے لکھا ہے’’ بے غرض کام کے اپنے پیغام میں یوگیشور شری کرشن نے نتائج کے بارے میں فکر کئے بغیر کام پرتوجہ مرتکز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ جذبہ ہمارے تمام کورونا واریئرز کے کام سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں صحت اور خوشحالی لائے‘‘۔
صدر رام ناتھ کووند نے '’جنم اشٹمی' کے موقع پرملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے شہریوں کو جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشی ، خوشحالی اور صحت کے لئے دعا کی ۔ مسٹر نائیڈو نے جنم اشٹمی کے موقع پر بدھ کے روز جاری ایک پیغام میں کہا ’’ شری کرشن جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر ملک کے شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔یہ دن آپ کی زندگیوں میں خوشحالی ، مسرت ، اور خوشی لے کرآئے ‘‘۔
ملک کے اعلی رہنماوں کا جنم اشٹمی پر مبارکباد انہوں نے کہا کہ 'رواں سال جنم اشٹمی کے تہوار کو روایتی عقیدے کے ساتھ گھر میں ہی رہ کر منائیں ۔ محتاط رہیں ، صحتمند رہیں ، سلامت رہیں ۔ شری کرشن ہمارے شعور کے محور ہیں اور وہ ہمارے لوک فنون ، لوک کہانیاں ، لوک رقص اور موسیقی کے ہیرو ہیں۔ وہ مہابھارت کے مرکز میں ہیں ۔ کرشن سورداس کے بچپن کے ساتھی ہیں ۔ رس خان کی عبادت میں ہے۔ میراں کی محبت ہیں ۔ ہماری ثقافت میں شری کرشن ایک مکمل شخصیت ہیں۔ یوگیشور شری کرشن کی روحانی شان و شوکت میں’ تین گن ‘ ہیں ۔ گیان یوگا ، کرم یوگا اور بھکتی یوگا ۔'
نائیڈو نے کہا کہ شری وشنو کے آٹھویں اوتار بھگوان شری کرشن کی زندگی فریضہ انجام دینے کا پیغام دیتی ہے ۔ ان کی تعلیمات فریضہ انجام دینے کی نشاندہی کرتی ہے۔ نائب صدر نے کہا ’’ اس مقدس موقع پر ہم سبھی اپنا فرض ادا کرنے کا عہد کریں اور صحیح راستے پر چلیں۔ یہ تہوار ہمارے ملک میں خوشی ، اچھی صحت اور خوشحالی لے کر آئے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو ملک کے عوام کو بھگوان شری کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی۔
امت شاہ نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’ملک کے عوام کو ’جنم اشٹمی‘کے پاون پروکی مبارکباد۔ جئے شری کرشن‘‘۔
امت شاہ نے 'جنم اشٹمی' کے موقع پرملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔