اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووند اور وینکیا نے رائے گڑھ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا - کووند اور وینکیا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں عمارت منہدم ہونے سے لوگوں کے موت پر منگ کو دکھ کا اظہار کیا۔

کووند اور وینکیا نے رائے گڑھ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا
کووند اور وینکیا نے رائے گڑھ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

By

Published : Aug 26, 2020, 9:40 AM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’مہاراشٹر میں رائے گڑھ کے مہاڈ میں عمارت منہدم ہونے اور اس سے لوگوں کی موت کی اطلاع بے حد تکلیف دہ ہے۔ میری دعائیں حادثے کی زد میں آنے والے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

نائیڈو نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ رائے گڑھ میں عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے زندگی کے نقصان سے بہت دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا،’’میری تعزیت حادثے کی زد میں آنے والے کنبوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔‘‘

رپورٹوں کے مطابق رائے گڑھ ضلع میں پیر کی شام پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے اور دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بچاؤکام جاری ہے ،قامی افسر اور این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے اور سبھی ممکن مدد پہنچا رہے ہیں۔حادثے کے بعد 60 سے زیادہ لوگوں کو صحیح سلامت باہر نکالا گیا جبکہ 25 دیگر لوگوں کے اس ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details