اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر جمہوریہ کا خطاب - رام ناتھ کووند مہمان خصوصی کے طور پر موجود

قومی دارالحکومت میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) اپنے یوم تاسیس کے موقع پر بھارت کے صدر اور جے ایم آئی کے وزیٹر رام ناتھ کووند مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر جمہوریہ کا خطاب

By

Published : Oct 30, 2019, 3:03 PM IST

Updated : Oct 30, 2019, 5:44 PM IST

سالانہ کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ' مجھے خوشی ہے کہ گذشتہ روز جامعہ نے اپنا 99 واں فائنڈیشن ڈے منایا۔ اس یونیورسٹی کی شروعات ملک کی آزادی کی لڑائی کی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے۔'

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر جمہوریہ کا خطاب

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ' جامعہ نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی جو مثال پیش کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جامعہ نے 'نفرت انگیز ماحول میں اتحاد' کی مثال قائم کی ہے۔'

یونیورسٹی کے پی آر او میڈیا کوآرڈینیٹر احمد عظیم کے مطابق' 2017 اور 2018 میں امتحانات پاس کرنے والے 5000 سے زائد طلباء، اس کانووکیشن میں ڈگری اور ڈپلوما سرٹیفکیٹز سے نوازے گئے۔

گزشتہ سال یونیورسٹی میں وائس چانسلر نہ ہونے کے سبب کانووکیشن منعقد نہیں ہوا تھا۔

یونیورسٹی کو 29 اکتوبر کو 99 سال ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Oct 30, 2019, 5:44 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details