رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’اوریہ (اترپردیش) میں ہوئے اس سڑک حادثہ کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ مقامی انتظامیہ کے ذریعہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سبھی ضروری اقدام کیے جا رہے ہیں'۔
اوریہ سڑک حادثہ پر کووند کا اظہار افسوس - ریاست اترپردیش کے ضلع اوریہ کی خبر
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ریاست اترپردیش کے ضلع اوریہ میں رونما ہوئے سڑک حادثے پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
اوریہ سڑک حادثہ پر کووند کا اظہار افسوس
صدر نے مزید کہا کہ ‘سوگوار کنبوں سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں’۔
واضح رہے کہ اوریہ میں قومی شاہراہ-2 پر صدر تھانہ علاقہ کے چیروہلی میہولی گاؤں میں آج صبح اس حادثہ میں 24 مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔