اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ میں پانچویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تیاریاں عروج پر

اکیس جون 2019 کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی یوم یوگا کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تیاریاں عروج پر ہیں، اس کے لئے بڑے پیمانے پر جامعہ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں جس میں طلبہ، اساتذہ، کارکنان جامعہ اور ارد گرد کے لوگ شر کت کریں گے۔

Fifth international yoga day

By

Published : Jun 19, 2019, 5:15 PM IST

اس کے لئے پہلے سے ہی جامعہ میں گذشتہ 18 جون سے یونیورسٹی کے منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کامپلیکس میں تربیتی پروگرام جاری ہے۔ اس تعلق سے حکومت ہند کی وزارت آیوش نے اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کے لئے یوگا کے ماہرین کا انتظام کیا ہے جو شرکاء کو بہترین تربیت دے رہے ہیں۔

جامعہ ملیہ میں پانچویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تیاریاں عروج پر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بذات خود اس پروگرام کامعائنہ کیا، جس میں این ایس ایس اور این سی سی کے کارکنان سمیت، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر کے سربراہان اور دیگر یونیورسٹی کے معزز افسران اس کو کامیاب بنانے کے لئے منہمک ہیں۔

جامعہ ملیہ میں پانچویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تیاریاں عروج پر

اکیس جون کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں وائس چانسلر کے ساتھ یونیورسٹی کے دیگر منتظمین اور وزراء شرکت کریں گے جن میں بطور خاص یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کے وزیر شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام علیٰ لصباح 7 بجے شروع ہوگا۔

جامعہ ملیہ میں پانچویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تیاریاں عروج پر

یہ پروگرام پروفیسر این یو خان کی قیادت میں انجام پذیر ہوگا، این ایس ایس پروگرام کو آرڈینٹر ڈاکٹر عابد حسین، این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈپٹی پروگرام آفیسر وقار حسین صدیقی، این سی سی افسران اتل صبا اور فرحانہ خاتون وغیرہم اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تن من سے لگے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details