اردو

urdu

ETV Bharat / state

فائیو اسٹار ہوٹلز سے کورونا داغ دور کرنے کی تیاریاں

جون میں دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر دہلی حکومت نے اپنے ہسپتالوں کے قریب فائیو اسٹار ہوٹلز کو کووڈ کیئر سینٹرز میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Preparations to remove Corona stains from five star hotels
فائیو اسٹار ہوٹلز سے کورونا داغ دور کرنے کی تیاریاں

By

Published : Jul 18, 2020, 9:20 PM IST

دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹلز سے کورونا کے داغوں کو مٹانے کی مشق شروع کردی گئی ہے۔ در اصل جون میں دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر دہلی حکومت نے اپنے ہسپتالوں کے قریب فائیو اسٹار ہوٹلز کو کووڈ کیئر سینٹرز میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

سیاحوں اور مہمانوں کو نہیں بلکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو ہوٹل کے کمرے الاٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ اس کی شرحیں بھی حکومت نے طے کی تھیں۔ لیکن اب جس طرح متاثرہ افراد کے ہوٹل میں آنے کا سلسلہ تھم گیا ہے، حکومت ہوٹلز کو کورونا کیئر سنٹر سے الگ کرنے جا رہی ہے۔

جنوب مغربی دہلی میں ضلع انتظامیہ نے لوگوں کی کم آمد کے سبب چار ہوٹلز کو کورونا کیئر سنٹر سے الگ کردیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کچھ دوسرے اضلاع بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھاسکتے ہیں۔ اس وقت جنکپوری ڈسٹرکٹ سنٹر میں پکیڈیلی، دوارکا میں تاج ویوانتا، ایرو سٹی کے پرائڈ پلازہ اور دوارکا سیکٹر 10 میں ویلکم ہوٹلز کے درمیانی جون سے کورونا وائرس کی ہلکی علامات والے مریضوں کے سہولت مرکز کے طور پر اپنے نجی ہسپتالوں سے روابط تھے۔ وہ کووڈ سنٹر سے الگ ہوگئے ہیں۔

گذشتہ پندرہ دنوں میں ان 4 ہوٹلوں کے کل 900 کمروں میں سے 25 کمرے بک کیے گئے تھے۔ دوارکا کے ایس ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ پکیڈیلی، پرائڈ پلازہ ، تاج ویوانتا کو ہسپتالوں سے الگ کردیا گیا ہے جس کے ساتھ وہ منسلک تھے۔

اب صرف دوارکا سیکٹر 10 میں واقع ویلکم ہوٹل ہی ماتا چنن دیوی ہسپتال، آکاش ہیلتھ کیئر، وینکٹیش ہسپتال اور منیپال ہسپتال کووڈ کیئر سنٹر کے طور پر کام کرے گا۔ اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں کا دعوی ہے کہ وہ مریضوں کے لئے تمام کمروں کو تیار رکھنے کے لئے بہت بڑی رقم خرچ کررہے ہیں۔ بھلے ہی آنے والوں کی تعداد کم ہی کیوں نہ ہو۔

بتا دیں کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھ کر دہلی حکومت نے جون میں دہلی کے ایک درجن سے زیادہ فائیو اسٹار ہوٹلز کو قریبی سرکاری ہسپتال سے منسلک کرنے اور ان کو کووڈ کیئر سنٹر کے طور پر چلانے کا حکم دیا تھا۔

اس کے خلاف ہوٹل کے مالکان عدالت گئے لیکن عدالت نے حکومت کے فیصلے کو جواز پیش کرتے ہوئے انہیں کووڈ کیئر سنٹر کے طور پر چلانے کے حکومتی فیصلے کا بھی حکم دیا۔ لیکن جس طرح سے مریضوں کی تعداد وہاں نہیں آرہی ہے اب حکومت نے ہوٹل کووڈ کیئر سنٹر سے آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details