ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ میں الحاج حضرت مہدی میاں کی سجادگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر تمام خانقاہوں اور درگاہوں سے تشریف لائے سجّادگان اور مذہبی رہنماؤں نے خانقاہ کے ذمہ داران کے اس فیصلے کی تائید کی ہے۔
غور طلب ہے کہ بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ الحاج شاہ نیاز احمد بے نیاز سے منسوب ہے۔ یہ خانقاہ اب سے تین سو برس قبل قائم ہوئی تھی۔ ایک کے بعد کئی دیگرے یہاں سجّادگان کی تاج پوشی ہوتی رہی ہے۔
بریلی: سجادہ نشین کی تاج پوشی کی تیاری حضرت حسنین عرف حسنی میاں اس خانقاہ کے پانچویں سجادہ نشین تھے۔ گذشتہ 9 ستمبر کو حضرت حسنین میاں عرف حسنی میاں دنیائے فانی سے وداع ہو گئے تھے۔ حضرت حسنی میاں کی پیدائش 24 جنوری سنہ 1950 کو ہوئی تھی۔ سنہ 1980 میں اُنہیں خانقاہ کا پانچواں سجادہ نشین منتخب کیا گیا تھا اور 70 برس کی عمر میں 9 ستمبر سنہ 2020 کو اُنہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
حضرت حسنی میاں مسلسل 40 برس تک خانقاہ کے سجادہ نشین رہے۔ اب اُن کے بیٹے حضرت مہدی میاں کو چھٹے سجادہ کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس کے لیے آئندہ ماہ صفر کی 27 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
اس مبارک موقع پر ملک اور بیرون ملک کے متعدد سجادگان خانقاہ میں حسنی میاں کے چہلم کی فاتحہ میں شرکت کرنے پہنچیں گے۔ حالانکہ حضرت مہدی میاں، مرحوم سجادہ نشین حضرت حسنی میاں کے بیٹے ہیں اور ابھی نائب سجادہ نشین کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔