مسٹر جاوڈیکر نے ٹوئٹ کیا کہ 'سابق صدر ڈاکٹر سرورپلی رادھا کرشنن جی کو سالگرہ مبارک اور ملک کے تمام لوگوں کو ٹچرز ڈے کے موقع پر مبارکباد۔ اسکول سے یونیورسٹی تک ایک کروڑ اساتذہ ملک کی اگلی نسل کو قابل بناتے ہیں۔ ٹیچرز ڈے مبارک ہو'۔
جاوڈیکر نے ٹیچرز ڈے کی مبارکباد دی - اکٹر سرورپلی رادھا کرشنن
مرکزی وزیر برائے ماحولیات و جنگلات پرکاش جاوڈیکر نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے لوگوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹیچرز ڈے
اس موقع پر انہوں نے ٹویٹر پر رادھا کرشنن کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔