مرکزی وزیر جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہاکہ "کانگریس کی زیرقیادت ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت زراعتی پیداوار منڈی کمیٹی (اے پی ایم سی) کو ختم کرنے کے لیے قانون لائی تھی۔ ٹھیکے پرکھیتی باڑی بھی ان پارٹیوں کے زیر اقتدار کئی ریاستوں میں نافذ کی گئی تھی۔ یہ ہے منافقت کا انکشاف"۔
'بھارت بند' کو اپوزیشن کی حمایت منافقت کے مترادف: جاوڈیکر - کانگریس کی زیرقیادت ترقی پسند اتحاد
وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ کسانوں کے ذریعہ کیے گئے 'بھارت بند' کو سیاسی جماعتوں کی حمایت ایک منافقت ہے۔
'بھارت بند' کو اپوزیشن کی حمایت منافقت کے مترادف: جاوڈیکر
انہوں نے کہا کہ "میں ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کاشتکاروں کو کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) لاگو تھی، ہے اور رہے گی"۔ جس طرح پچھلے 55 سالوں سے کسانوں کو ایم ایس پی کا فائدہ مل رہا ہے، اسی طرح یہ جاری رہے گا۔ ہماری حکومت کا مقصد ملک کے کسانوں کی خوشحالی ہے۔