مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت جولائی سے نومبر تک غذائی اناج دستیاب کرانے کے لیے 198.78 لاکھ ٹن اناج مختص کیا ہے۔
وزارت فوڈ اینڈ سپلائی کے مطابق اس اسکیم کے تحت آٹھ ریاستوں نے اناج اٹھانا شروع کردیا ہے۔
ان ریاستوں میں چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالا، اڈیشہ، تلنگانہ اور تریپورہ شامل ہیں۔ ان ریاستوں نے کل تک 1.06 لاکھ ٹن اناج اٹھایا ہے۔