نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ آبادی میں اضافہ مذہب کی نہیں بلکہ ملک کی مصیبت ہے۔
منگل کو یہاں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ آبادی پر قابو پانا ذات برادری کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس کے حل کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔Population growth not religion problem
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کی جانب سے آبادی پر قابو پانے کے موثر اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ان ممالک کے لوگوں کی طرف سے آبادی پر قابو پانے میں حکومتوں اور نظاموں کو مکمل تعاون دیا گیا ہے۔