دہلی کی مجموعی آلودگی کی سطح کی بات کریں تو یہ 363 ہو گئی ہے۔ این سی آر کی بات کریں تو غازی آباد اور نوئیڈا میں آلودگی کی سطح کو انتہائی خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے، جبکہ گروگرام اور فرید آباد میں آلودگی کی سطح کو خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 0-50 ہے تو اسے اچھے زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔ وہیں 51-100 کو اطمینان بخش، 101-200 کو 'اعتدال پسند، 201-300 کی خراب سطح، 301-400 کو بہت خراب، 400-500 کو شدید اور 500 سے اوپر کو انتہائی خراب سمجھا جاتا ہے۔