اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں گذشتہ پانچ برسوں میں آلودگی کی سطح سب سے کم - دہلی میں گذشتہ پانچ برسوں میں آلودگی کی سطح سب سے کم

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی آلودگی کے خلاف کی جارہی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کی اپیل کا اثر یہ ہے کہ پچھلے 5 برسوں میں اس برس دشہرہ میں سب سے کم آلودگی ہوئی ہے۔

دہلی میں گذشتہ پانچ برسوں میں آلودگی کی سطح سب سے کم

By

Published : Oct 10, 2019, 3:35 PM IST


اس کے بعد دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور اس کے لیے تمام رام لیلہ کمیٹیوں کو مبارکباد پیش کی۔

بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دشہرہ سے قبل لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اس بار دشہرہ میں پٹاخے کو کم سے کم استعمال کیا جائے اور کہیں نہ کہیں ان کی اپیل کے نتیجے میں دہلی کی فضائی آلودگی گذشتہ 5 سالوں میں سب سے کم تھی۔

دہلی میں گذشتہ پانچ برسوں میں آلودگی کی سطح سب سے کم

اہم بات یہ ہے کہ سردیوں میں آلودگی کے مسئلے سے بچنے کے لیے دہلی حکومت نے 7 نکاتی ایکشن پلان اور پانچ نکاتی سردیوں کا ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 50 لاکھ ماسک کی خریداری بھی شروع ہوگئی ہے۔ اوڈ ایون اسکیم پر کام جاری ہے تاکہ لوگوں کو آلودگی کے مسئلے سے آزاد کیا جا سکے۔

دہلی میں گذشتہ پانچ برسوں میں آلودگی کی سطح سب سے کم

گذشتہ پانچ برسوں میں دشہرا کے دوران فضائی آلودگی کے اعداد و شمار:
ہوا کا معیار انڈیکس
دشہرہ 2019 - 173 (اعتدال پسند)
دسہرہ 2018 - 326 (بہت خراب)
دسہرہ 2017 - 196 (اعتدال پسند)
دسہرہ 2016 - 223 (خراب)
دسہرہ 2015 - 292 (خراب)

ABOUT THE AUTHOR

...view details