قومی دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر ہوا کا معیار بے حد خراب یعنی فضائی انڈیکس 443 درج کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر برس کی طرح اس برس بھی سردی کے موسم دہلی کی فضا زہریلی ہوا سے بھر جاتی ہے۔ وہیں دہلی کے مختلف علاقوں مثلاً انڈیا گیٹ، چاندنی چوک ، لودھی روڈ کی فضا بے حد خراب تسلیم کی جاتی ہے۔
جمعرات کی صبح دارالحکومت کے علاقوں میں ہوا کا معیاری انڈیکس 443 سے اوپر رہا ہے جو کہ انتہائی ناقص زمرے تسلیم کیا جاتا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی حالت سنگین ہوتی جارہی ہے، جبکہ آج صبح دارالحکومت کے علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 443 سے اوپر رہا جو کہ انتہائی ناقص زمرے میں ہے، اور عالم یہ ہے کہ انڈیا گیٹ بھی اس آلودگی سے نظر نہیں آیا۔
واضح رہے کہ آج صبح دس بجے دارالحکومت دہلی کے علاقے آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 468 ریکارڈ کیا گیا ہے جو یہ شام 10 کی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔