دارالحکومت دہلی میں ہوا کی رفتار میں اضافے کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اتوار کی صبح دارالحکومت دہلی کا فضائی معیار انڈیکس 246 درج کیا گیا، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔
دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی کم ہوتی ہوئی سطح کے بارے میں آلودگی کنٹرول بورڈ سے وابستہ عہدیداروں کا ماننا ہے کہ ان دنوں دارالحکومت دہلی میں ہوا کی رفتار معمول سے زیادہ تیز ہے۔
اس وجہ سے آلودگی کے ذرات ہوا میں رہ نہیں پا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سردی کم ہونے کی وجہ سے بھی آلودگی کی سطح میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، کیونکہ دہلی این سی آر میں سردیوں کے دوران متعدد جگہوں پر الاؤ جل رہے تھے، جس سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے بھی آلودگی کی سطح میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔