دارالحکومت دہلی میں آلودگی نے اس سیزن میں اپنے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ ہوا کا معیار انڈیکس جو عام طور پر دہلی میں دیوالی کے بعد 500 تک پہنچتا تھا، فی الحال 933 ہے ، جو اس سیزن کا سب سے زیادہ AQI ہے۔
دہلی میں آلودگی سے تشویش - دہلی میں آلودگی نے اس سیزن میں اپنے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں
دارالحکومت دہلی میں آلودگی نے اس موسم میں اپنے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ ہوا کا معیار انڈیکس، فی الحال 933 درج کیا گیا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔
سفری اعدادوشمار کے مطابق رات 9 بجے تک مجموعی طور پر ہوا کا معیار انڈیکس 724 تھا۔ جبکہ نوئیڈا میں ہوا کا معیار انڈیکس 889 ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی میں آلودگی سے ہنگامی صورتحال ہے۔
غور طلب ہے کہ ہوا کا معیار 500 کے اعداد و شمار تک پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن اس وقت دارالحکومت دہلی میں یہ تعداد 1000 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا بحران کے درمیان دارالحکومت کے لئے آلودگی کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔ لوگوں کو اس سے محفوظ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔