اردو

urdu

ETV Bharat / state

Politics over Mob Lynching in Batla House: بٹلہ ہاؤس ماب لنچگ پر سیاست تیز، عام آدمی پارٹی کے کارکنان پر الزام - بٹلہ ہاؤس ماب لنچگ میں عآپ کارن ملوث

جامعہ نگر کے گنجان آبادی والے بٹلہ ہاؤس میں بچوں کے درمیان کہا سنی کے دوران 22 سالہ نوجوان طالب کی موت پر اب سیاست تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی نے اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ Politics over Mob Lynching in Batla House

politics on mob lynching in batla house
Politics on Mob Lynching in Batla House: بٹلہ ہاؤس ماب لنچگ پر سیاست تیز، عام آدمی پارٹی کے کارکنان پرالزام

By

Published : Mar 2, 2022, 9:46 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس میں ایک 25 سالہ طالب نام کے نوجوان کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا جس پر اب سیاست تیز ہوگئی ہے۔

بھیڑ کے ذریعے دہاڑے پیٹ پیٹ کر قتل پر مقامی نوجوانوں اور والدین میں غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ Politics on Mob Lynching in Batla House

ویڈیو

بتادیں کہ سے جامعہ نگر علاقے سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں ہیں، جب کہ شعیب دانش کانگریس سے مقامی وارڈ کونسلر ہیں۔

اس واردات کے بعد الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل اس معاملے پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔'


تفصیلات کے مطابق 25 فروری 2022 کو جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس میں بچوں کے درمیان کہا سنی ہوئی، اس دوران آر بلاک کے 25 سالہ نوجوان طالب بچوں کے جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرنے لگے، تاہم اسی دوران پی بلاک کے لوگوں سے تکرار ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بھیڑ نے طالب کو لاٹھی ڈنڈوں اور سریوں سے پیٹ پیٹ کر لہولہان کردیا، آخر کار صفدر جنگ ہسپتال میں طلب نے دم توڑدیا۔'

مقتول کے والد بابو بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ وہ سب سے مدد مانگتے رہے لیکن کسی نے ان بدمعاشوں کے سامنے مدد نہیں کی اور بلآخر ان کے بیٹے کی جان چلی گئی۔'

انہوں نے اس سلسلے میں سات لوگوں کے خلاف جامعہ نگر تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمین عام آدمی پارٹی کے کارکن ہیں۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ تین اب بھی فرار ہیں۔ وہیں اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔'


مقامی کونسلر شعیب دانش نے طالب کی موت کو ماب لنچنگ بتاتے ہوئے کہا کہ' جب سے عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی ہے، جرائم اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس سانحہ میں عام آدمی پارٹی کے سرگرم لیڈر محمود کے قریبی ملوث ہیں۔'

انہوں نے الزام لگایا کہ محمود ملزمین کو بچانے کے لیے جامعہ نگر تھانہ تک گئے، لیکن کانگریسی کارکنان اور آصف محمد خاں کے جامعہ نگر تھانہ کے گھیراؤ اور ہنگامہ کی وجہ سے وہ ملزمین کو نہیں بچا سکے۔'

شعیب دانش نے کہا کہ 'وہ اپنے فنڈ سے متوفی کے اہل خانہ کو فوری طور پر 50 ہزار روپے کی مالی مدد کی ہے۔ آگے بھی مدد کرتے رہیں گے، لیکن ان کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ قصورواروں کو گرفتار کرایا جائے اور متاثرین کو انصاف دلایا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سے متوفی کے اہل خانہ کو فوری طور پر ایک کروڑ روپے معاوضہ اور گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔'

بی جے پی کے مقامی جنرل سکریٹری وکیل قریشی نے کہا کہ' عام آدمی پارٹی جرائم کرنے میں نمبر ون بن گئی ہے، جس محلے میں امن وامان تھا وہاں پر بھی غنڈہ گردی کی جارہی ہے جسے بی جے پی کبھی برداشت نہیں کرے گی۔'

انہوں نے کہا کہ' بٹلہ ہاؤس میں دن دہاڑے 22 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جاتا ہے اور عام آدمی پارٹی اسے چھوٹی موٹی واردات قرار دے کر معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کررہی ہے جو قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ' اس معاملے میں براہ راست عام آدمی پارٹی کے لیڈر محمود ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کیجریوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کو فوری طور پر ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور علاقہ کے رکن اسمبلی جو کہتے کہ وقف بورڈ کی رقم روزانہ ایک کروڑ روپے تقسیم کرتے ہیں تو وہ بھی متاثرہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دے۔'


وہیں عام آدمی پارٹی کے سرگرم لیڈر محمود نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ' وہ اس سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس واردات میں جو لوگ بھی شامل ہیں وہ پہلے کانگریس کے سرگرم لوگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے زیادہ تر لوگ عام آدمی پارٹی کے ووٹرز ہیں۔ اگر کسی نے کسی کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا تو تو کیا اس کی ذمہ داری عام آدمی پارٹی کی ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ' متاثرہ خاندان کی جتنی انہوں نے مدد کی اتنا کسی اور نے نہیں کی۔ جب کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے گئے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا'۔


بہر حال مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں شام ساڑھے پانچ بجے سرعام نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کی واردات سوالات جنم دیتی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا انتظامیہ اس سلسلے میں کارروائی کرنے میں کتنا کارگر ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details