اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستان میں ہلاک کیے گئے شدت پسندوں کی تعداد پر سیاست گرم - bjp

پاکستان کے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے حملہ میں ہلاک کیے گئے شدت پسندوں کی تعداد کے تعلق سے بی جے پی میں اندرون خانہ سیاست جاری ہے۔

بی جے پی سربراہ امت شاہ

By

Published : Mar 6, 2019, 11:20 AM IST

بی جے پی کے ہی کئی اعلی رہنما الگ الگ تعداد بتا چکے ہیں۔ جس سے پارٹی میں ہی اندرون خانہ اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ گنتی 30 تھی تو وہیں بی جے پی کے سربراہ امت شاہ نے 250 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے یہ اعداد و شمار 400 تک پہنچا دی۔

وہیں وزارت دفاع نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے کتنے شدت پسند مارے یہ بتانا فی الحال جلد بازی ہوگی۔

ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے بالا کوٹ اسٹرائیک کے حوالے سے کہا تھا کہ ہمارا کام ہدف کو نشانہ بنانا تھا، لاشیں شمار کرنا نہیں۔ لاشیں گننے کا کام حکومت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ہر ناپاک حرکت کا جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔

اپوزیشن پر بھارتی فضائیہ کے حملہ پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کانگریس اگر جاننا چاہتی ہے کہ کتنے شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں تو پاکستان جاکر لاشیں گن سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details