اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم یوگا پر قومی رہنماؤں کی مبارک باد

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ 'یوگا کی 5000 سال پرانی بھارتی روایت محض ایک جسمانی سرگرمی نہیں ہے، بلکہ یہ اس سے بھی کہیں زیادہ ایک فلسفہ اور طرز زندگی سے بھی بڑھ کر ہے۔'

عالمی یوم یوگا پر قومی رہنماؤں کی مبارک باد
عالمی یوم یوگا پر قومی رہنماؤں کی مبارک باد

By

Published : Jun 21, 2020, 12:23 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کے شہریوں کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

کووند نے ٹویٹر پر یوگ کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا 'سب کو عالمی یوم یوگ کی مبارکباد ، قدیم یوگ سائنس انسانیت کو بھارت کا انمول تحفہ ہے'۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

انہوں نے اس موقع پر یوگا ایٹ ہوم کا سلوگن دیتے ہوئے کہا کہ 'کووڈ-19 کی وجہ سے آج ہم سب گھروں میں ہی رہ کر یوگا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'گھر کے بزرگوں اور بچوں کے ساتھ سبھی یوگ کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑتے ہیں تو پورے گھر میں توانائی آتی ہے۔'

اس موقع پر نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ 'یوگا قلب و دماغ کو مضبوط کرنے کے ساتھ پوری عالمی برادری کو جوڑ رہا ہے۔'

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ 'یوگا کی 5000 سال پرانی بھارتی روایت محض ایک جسمانی سرگرمی نہیں ہے، بلکہ یہ اس سے بھی کہیں زیادہ ایک فلسفہ اور طرز زندگی سے بھی بڑھ کر ہے۔'

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم یوگا پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'یوگا جسم و جان، سوچ اور انسان اور قدرت کے مابین ہم آہنگی قائم کرنے کا ایک ذریعہ ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

انہوں نے کہا کہ 'پوری انسانیت کو بھارتی ثقافت کے اس قیمتی تحفہ کو مودی جی نے اپنی کاوشوں کے ذریعہ عالمی طور پر قبولیت بخشی ہے، جس سے آج پوری دنیا نے یوگ کو اپنایا ہے۔ یوم یوگ کی مبارک ہو۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details