اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha 2023 وزیراعظم اور صدر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی

آج بھارت سمیت برصغیر میں عید الاضحیٰ منائی جاری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی اور صدر مرمو سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے ملک کی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کی سلامتی اور آپسی بھائی چارے کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔ Political leaders on eid ul adha

عید الاضحیٰ کی مبارک باد
عید الاضحیٰ کی مبارک باد

By

Published : Jun 29, 2023, 6:45 AM IST

Updated : Jun 29, 2023, 10:38 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اور سماج میں اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کی بات کہی۔ انہوں کہا کہ عید الاضحی کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ دن سب کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ یہ ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو بھی برقرار رکھے۔ عید مبارک!"

صدر دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم بھارتیوں، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ محبت، ایثار اور قربانی کا مقدس تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں ترک کی راہ پر چلنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے اس موقع پر ہم سب مل کر معاشرے میں باہمی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کی راہ پر آگے بڑھنے کا عہد کریں۔

وہیں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر میں تمام عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید الاضحیٰ قربانی اور بے لوث خدمت کی علامت اور شکر ادا کرنے ایک کا موقع ہے۔ یہ تمام خاندانوں اور برادریوں کو آپس میں خوشیاں اور مبارکباد دینے کا موقع بھی ہے۔ یہ عید ہم سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے، یہی ہماری دعا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی ملک کے لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عید مبارک! یہ مبارک موقع سب کے لیے امن، اور خوشی لائے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی ہے اور ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔ کھڑگے نے کہا، "عید الاضحی کا تہوار قربانی، ایمان اور معافی کی عظیم اقدار کی علامت ہے۔ خوشی کے اس موقع پر، آئیے ہم سب بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط کرنے اور ایک پرامن، ہم آہنگی اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں۔ عید مبارک.'' راہل گاندھی نے کہا "عید مبارک۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی لائے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مبارک تہوار ہر ایک کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں، برکتیں اور سکون لے کر آئے۔

مزید پڑھیں:۔Eid al-Adha 2023 عید الاضحیٰ ابتلا و آزمائش میں ثابت قدمی کا پیغام

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کا یہ تہوار ہمیں آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کے ساتھ جینے اور حق کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے ملک کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں ملک اور ریاست کے لیے قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے ریاست اور ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کرنے اور سماجی ہم آہنگی کی عظیم روایت کو مضبوط کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jun 29, 2023, 10:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details