نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں شاہدرہ ڈسٹرکٹ کے سیماپوری پولیس اسٹیشن میں معمولی تنازعہ پر ایک پولیس اہلکار نے دوسرے پولیس اہلکار کو گولی مار دی، واقعے کے بعد پولیس اہلکار کو ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس اہلکار کی کانسٹبل پر فائرنگ - Police are investigating the matter.
دہلی میں شاہدرہ ڈسٹرکٹ کے سیماپوری پولیس اسٹیشن میں معمولی تنازع پر ایک پولیس اہلکار نے دوسرے پولیس اہلکار کو گولی مار دی، جس سے اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
![پولیس اہلکار کی کانسٹبل پر فائرنگ پولیس اہلکار نے کانسٹیبل کو گولی ماری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7796591-620-7796591-1593267114691.jpg)
پولیس اہلکار نے کانسٹیبل کو گولی ماری
پولیس اہلکار نے کانسٹیبل کو گولی ماری۔ ویڈیو
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا اور معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی حالانکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سیما پوری تھانہ انچارج کو دونوں کے درمیان ہوئے تنازعہ کا علم تھا پھر بھی انہوں نے کوئی اقدام نہیں کیا۔
فی الحال پولیس سرکاری پستول کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔