نئی دہلی: دوارکا ضلع کے اتم نگر پولیس اسٹیشن علاقے کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دہلی پولیس کے ایک جوان کو اس کی وردی میں پیٹا جارہا ہے۔ پولیس پر شراب پی کر دفتر آنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
تیزی سے وائرل ہورہی اس ویڈیو کی اطلاع جب ڈی سی پی سنتوش مینا تک پہنچی تو انہوں نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 14 دن پرانا ہے۔