سی اے اے اور این آر سی کے حوالے سے دہلی میں پر زور احتجاج ہورہے ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے 15 دسمبر کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا۔
وہیں الزام ہے کہ اس دوران شرپسندوں نے بسوں میں توڑ پھوڑ، فائرنگ اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔
اس سارے معاملے پر جنوبی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان رمیش بیدھوڑی نے کہا کہ یہ کام عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نے کیا ہے اور لوگوں کو مسلم ووٹ کے لئے لوگوں کو اکسایا گیا۔
مسلم ووٹ بینک کیلئے لوگوں کو اکسایا
رمیش بیدھوڑی نے کہا کہ فساد میں عام آدمی کے ایم ایل اے کا ہاتھ ہے۔ ساتھ ہی جامعہ کے عام آدمی پارٹی کے طالب علم رہنما پر بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد کیجریوال نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے کانگریس کو ووٹ دیا، اسی وجہ سے ہم الیکشن ہار گئے۔
اس ووٹ بینک کی وجہ سے دہلی کا ماحول خراب ہوگیا۔ مسٹر بڈھوری نے کہا کہ منیش سسوڈیا ٹویٹ کررہے ہیں کہ دہلی پولیس بس میں آگ لگا رہی ہے، جبکہ یہ سب شرپسندوں نے کیا تھا۔
جب یونیورسٹی سے پتھراؤ کیا گیا تو پولیس کو امن وامان برقرار رکھنے کے لئے کارروائی کرنی پڑی اور جب اس طرح کا واقعہ پیش آئے گا تو پولیس یونیورسٹی میں گھس کر مارے گی۔
مزید پڑھیں: پہلی بیوی کو فون پر تین طلاق دےکرشوہر نےرچائی دوسری شادی
وہیں رمیش بیدھوڑی نے کہا کہ کیجریوال فساد کرنے والوں کو 5 لاکھ دے رہے ہیں۔ فسادیوں کو تحفہ دیا جارہا ہے کہ فساد کرو ، تمہیں 5 لاکھ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ووٹ بینک کے لئے گمراہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں فوج سمیت ملک کے 33 ہزار پولیس اہلکار ملکی خدمت میں شہید ہوچکے ہیں۔
وہیں جب پولیس پر پتھراؤ کیے جائیں گے، بسوں میں توڑ پھوڑ ہوگی، آتش زنی ہوگی تو پولیس کو کارروائی کرنی ہی پڑے گی۔
انہوں نے مذید کہا کہ اگر ایسا واقعہ آئندہ پیش آیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔