اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nikki Yadav Murder Case پولیس ساحل کی شادی سے متعلق ویڈیو کی تحقیقات میں مصروف

نکی یادو قتل کیس میں پولیس نے اب ملزم ساحل کی شادی سے متعلق ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیس میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں اس لیے پولیس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سے قبل اس کیس میں متوفی لڑکی کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

پولیس ساحل کی شادی کی ویڈیوکی تحقیقات کررہی ہے
پولیس ساحل کی شادی کی ویڈیوکی تحقیقات کررہی ہے

By

Published : Feb 17, 2023, 1:09 PM IST

نکی یادو قتل معاملہ میں ملزم ساحل کی شادی کی ویڈیو کا پولیس کی جانب سے تجزیہ کیا جارہا ہے۔ ملزم نے نکی کو قتل کرنے کے بعد 10 فروری کو شادی کی جبکہ قتل کے بارے میں ساحل کے افراد خاندان و سسرالی رشتہ داروں کو جانکاری نہیں تھی۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس ٹیم اب شادی کی ویڈیو کا جائزہ لے رہی ہے جس میں ساحل کو اپنی دلہن کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے چہرہ پر کوئی پریشانی یا مایوسی نظر نہیں آرہی ہے۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ساحل نے قتل کرنے کے بعد نکی کی لاش کو فریج میں رکھ کر اپنے گھر واپس آیا تھا اور 10 فروری کو شادی کرلی۔

ساتھ ہی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کے دوران ساحل کے چہرے پر خوف یا پچھتاوے کے آثار نہیں تھے اور وہ نارمل و پرسکون نظر آرہا تھا۔ اس لیے کسی نے اس پر شک نہیں کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے اہل خانہ کو بھی اس قتل کا علم نہیں تھا۔ حالانکہ ساحل کے گھر والوں کو اس کے اور نکی کے رشتے کا علم تھا۔ ساحل اور نکی 2018 سے رابطے میں تھے۔نکی کے گھر والے شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ان کے گھر والے اس شادی کے لیے تیار نہیں تھے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ساحل کے گھر والے اس شادی کے لیے کیوں تیار نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:Nikki Yadav Murder Case: نکی یادو کا گلا دبا کر قتل، جسم پر زخم کے نشان نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق

اس کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے لیے یہ بات بھی حیران کن ہے کہ نکی کو قتل کرکے اس کی لاش کو فریج میں چھپانے کے بعد بھی ملزم ساحل چہرے پر نارمل تاثرات لیے اپنے گھر پہنچا اور شادی کی تمام رسومات میں حصہ لیا۔ پولیس نے شادی کی ویڈیو کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details