وہیں پولیس کے مطابق نالے سے ملنے والی چار لاشوں کے معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، انوری بیگم نامی خاتون کے قتل کے الزام میں دو بھائیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انکیت قتل کیس میں گرفتاری پہلے ہی ہوچکی ہے۔
ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'پولیس اب تک قتل کے سات مقدمات حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حولدار رتن لال کو 24 فروری کو قتل کیا گیا تھا۔ تفتیش میں اس جگہ پر لگے سی سی ٹی وی کو توڑنے اور پولیس پر حملہ کی سازش کا خلاصہ ہوا تھا۔
تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم نے اس معاملے میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت سلیم ملک عرف مننا، محمد جلال الدین، ایوب، محمد یونس، عارف، محمد دانش اور محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دانش یوپی کے لونی کا رہائشی ہے۔