اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچے کا اغوا کرنے کے معاملے میں کرائے دار گرفتار - پولیس نے فوری کارروائی

غازی آباد میں معمولی تنازع کے پیش نظر انتقامی جذبے کے تحت کرائے دار نے اپنے مکان مالک کے چار برس کے بچے کا اغوا کرلیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرایہ دار کو گرفتار کرکے بچے کو اس کے گھر والوں سے ملایا
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرایہ دار کو گرفتار کرکے بچے کو اس کے گھر والوں سے ملایا

By

Published : Sep 1, 2020, 9:00 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے علاقے وجے نگر کے سُداماپوری علاقے میں کرایہ دار نے بدلہ لینے کے سبب اپنے مالک مکان کے چار برس کے بچے کا اغوا کرلیا، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

اطلاع پاکر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرایہ دار کو گرفتار کرکے بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

بچے کا اغوا کرنے کے بعد کیرائے دار گرفتار

واضح رہے کہ یہ سنسنی خیز معاملہ سداماپوری کا ہے، جو غازی آباد کے علاقے وجے نگر میں واقع ہے۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ کرایہ دار ان کے مکان کے ایک حصے میں رہتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کرائے دار بچے کو نوئیڈا لے جاکر اسے ایک خالی مکان میں رکھا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کی۔ جس کے بعد ملزم کرایہ دار کو گرفتار کرلیا گیا، اور بچے کو اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا، فوری کاروائی پر بچے کے والد نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

دراصل کرائے دار نندو کی اس کے مالک مکان راجکمار سے لڑائی ہوگئی تھی، جس میں معاملہ گالی گلوج تک آگیا تھا جس کی وجہ سے نندو نے غصے میں آکر اس واقعہ کو انجام دیا۔

بچے کا اغوا کرنے کے بعد کیرائے دار گرفتار

بچے کو اغوا کرنے کے بعد کرائے دار ملزام نے فون پر کہا کہ وہ بچے کو واپس نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے قبل پولیس نے 'آپریشن خوشی' مہم کی شروع کی تھی، اور اسی آپریشن کے تحت بچے کو بازیاب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس مہم کا مقصد خاندان میں خوشی لوٹانا ہے، تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ اتوار کی رات بھی مسوری پولیس نے ایک کھوئے ہوئے بچے کو اس کے اہل خانہ سے ملوایا تھا، جس کے بعد پولیس کی ستائش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details