غازی آباد: گزشتہ دنوں بزرگ شخص کی پٹائی کے معاملے میں پولیس کو ایک بڑا سراغ ملا ہے۔ پولیس کو کافی دنوں سے جس شخص کی تلاش تھی وہ کلیدی ملزم پرویش گجر کو پولیس گزشتہ روز گرفتار کرلیا، اس کے پاس سے وہ موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں جس میں بزرگ کی پٹائی کی ویڈیو شوٹ کی گئی تھی۔
کورٹ سے ریمانڈ کا حکم ملنے کے بعد پولیس نے آج صبح آٹھ بجے ملزم کو اپنے تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم کے پاس سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ جس کا ڈیٹا ڈلیٹ کردیا گیا ہے۔ لہٰذا موبائل کو فارنسک جانچ کے لئے لیب بھیجا گیا ہے۔ ؎
غازی آباد معاملے میں پولیس کو اہم سراغ ملا - ملزم کے پاس سے دو موبائل فون برآمد
بزرگ شخص کی پٹائی کے معاملے میں پولیس کو ایک اہم سراغ ملا ہے۔ واقعے کے دوران ویڈیو شوٹ کرنے کے ملزم نے جس موبائل کا استعمال کیا تھا، اس موبائل کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
غاری آباد معاملے میں پولیس کو اہم سراغ ملا
واضح رہے کہ موبائل کی بازیابی کے بعد پولیس کو ایک بڑا سراغ مل گیا ہے۔ جس سے کئی معاملوں کا انکشاف ہوسکتا ہے۔