قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں پولیس نے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ ڈی این ڈی فلائی وے پر ہونے والی بدسلوکی پر پولیس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔
نوئیڈا پولیس نے کانگریس کی جنرل سیکریٹری کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے بعد افسوس کا اظاہر کیا ہے واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب پرینکا گاندھی ہاتھرس جارہی تھیں اور پولیس نے انہیں روکا تھا، جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوا تبھی کسی پولیس والے نے پرینکا کے ساتھ بدسلوکی کی۔
نوئیڈا پولیس نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نوئیڈا پولیس کو ڈی این ڈی پر بے ہجوم کو سنبھالتے ہوئے پرینکا گاندھی کے ساتھ ہونے والے واقعے پر گہرا افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ ڈی این ڈی فلائی وے پر ہونے والی بدا خلاقی پر پولیس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے واضح رہے کہ اس واقعہ پر پولیس ہیڈ کوارٹر نے ازخود نوٹس لیا اور سینیئر پولیس افسر کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا، اور نوئیڈا پولیس سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ خواتین کا وقار ہمارے لیے مقدم ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا کو ڈی این ڈی فلائی وے پر اس وقت دھکیل دیا گیا تھا جب وہ لاٹھی چارج کے دوران اپنی پارٹی کے ایک کارکن کو نوئیڈا پولیس سے بچارہی تھیں۔