اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارندھتی رائے کے خلاف شکایت درج

دہلی یونیورسٹی میں سی اے اے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے دوران طلبا و مظاہرین سے خطاب کرنے کے معاملے میں معروف سماجی کارکن اور مصنفہ ارندھتی رائے کے خلاف دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں ایڈوکیٹ راجیو کمار نے شکایت درج کرائی ہے۔

ارندھتی رائے
ارندھتی رائے

By

Published : Dec 27, 2019, 6:06 PM IST

گزشتہ روز ارندھتی رائے نے دہلی یونیورسٹی میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ اگر مردم شماری کے لیے حکومتی نمائندے آپ کے گھر آئیں تو آپ انہیں صحیح معلومات نا دیں بلکہ فرضی نام بتائیں، ان کے اس بیان کے خلاف دہلی کے وکیل ایڈوکیٹ راجیو کمار نے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

ارندھتی رائے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے، 504، 153 اور دفعہ 120 بی کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ارندھتی رائے نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج مین شریک ہونے کے لیے دہلی یونیورسٹی پہنچی تھیں اور حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کو اقلیتوں کے خلاف قانون قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ این آر سی اور این پی آر ایک ہی سکے کے رخ ہیں اور مردم شماری کے لیے حکومتی نمائندے آپ کے گھر آئیں تو آپ انہین فرضی معلومات دیں تا کہ بی جے پی کے ناپاک عزائم ناکام ہوجائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details