اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Policemen Got Reward شردھا قتل معاملے کے ملزم کو حملہ آوروں سے بچانے والے پولس اہلکاروں کو انعام - شردھا واکر قتل کیس

شردھا واکر کے قتل کے ملزم کی وین کو دہلی میں ایف ایس ایل لیب کے باہر حملہ آوروں سے بچانے والے پولیس اہلکاروں کو انعام دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے دیا۔ Attack on Shraddha Murder Accused

Delhi Policemen Got Reward
شردھا قتل کیس کے ملزم پر حملہ

By

Published : Nov 30, 2022, 2:04 PM IST

نئی دہلی:شردھا واکر قتل کیس کے ملزم کو بچانے والے پولیس والوں کو انعام دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کی جانب سے دو سب انسپکٹرز کو دس دس ہزار روپے جبکہ دو کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو 5000 روپے کا انعام دیا گیا۔ Shraddha Walker Murder Case

واضح رہے کہ پیر کے روز 5 افراد نے ایف ایس ایل لیب کے باہر شردھا قتل کیس کے ملزم کو لے جانے والی پولیس وین پر تلواروں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔ اس کے ساتھ پولیس نے دو حملہ آوروں کو بھی گرفتار کیا ہے جو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

در اصل پیر کے روز ایف ایس ایل آفس کے باہر 5 لوگ ہاتھوں میں تلواریں اور ہتھوڑے لیے کھڑے تھے۔ تفتیش کے بعد جیسے ہی پولیس وین شردھا قتل کیس کے ملزم کے ساتھ باہر نکلی تو گھات لگائے بیٹھے لوگوں نے وین پر تلواریں برسانا شروع کر دیں۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مستعدی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو وین کے پاس سے بھگا کر ملزم کی جان بچائی۔ اس طرح پولیس والوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شردھا قتل کیس کے ملزم کو بحفاظت تہاڑ جیل پہنچا دیا۔ اس کے لیے پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے ہیڈ کانسٹیبل اشونی کے ساتھ سب انسپکٹرز رویندر اور وکرم، کانسٹیبل شکتی اور شیام سندر کو اعزاز سے نوازا، جو دہلی آرمڈ پولیس کی تھرڈ بٹالین ٹیم کا حصہ تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شردھا واکر قتل کیس کے ملزم کا پالی گراف مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ اس کا نارکو ٹیسٹ بھی جلد شروع کر دیا جائے گا جس میں کیس سے متعلق دیگر اہم معلومات بھی سامنے آسکیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details