بتایا جارہا ہے کہ وہ کسی تنظیم کے لوگ تھے جو جپسی میں سوار ہوکر آئے ہوئے تھے لیکن موقع پر موجود پولیس فورس نے انہیں فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔ دراصل وہ لوگ وہاں احتجاج کرنا چاہتے تھے۔
شاہین باغ احتجاج کے خلاف مخالفین کا مظاہرہ کی کوشش - جپسی میں سوار ہوکر آئے
شاہین باغ احتجاج کے خلاف کچھ لوگ شاہین باگ پہنچے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش شروع کردی۔ اسی وقت وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ان کو فورا حراست میں لے لیا۔
![شاہین باغ احتجاج کے خلاف مخالفین کا مظاہرہ کی کوشش شاہین باغ احتجاج کے خلاف مخالفین کا مظاہرہ کی کوشش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6210214-254-6210214-1582714271052.jpg)
شاہین باغ احتجاج کے خلاف مخالفین کا مظاہرہ کی کوشش
شاہین باغ احتجاج کے خلاف مخالفین کا مظاہرہ کی کوشش
واضح رہے کہ گزشتہ 73 دنوں سے شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں احتجاج ہو رہا ہے اور آج شاہین باغ میں احتجاج کا 74 واں دن ہے۔
آج سپریم کورٹ نے شاہین باغ معاملے کی سماعت ہونی تھی لیکن سماعت اب 23 مارچ تک ملتوی ہو گئی ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:48 PM IST