اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی پی ایل میں سٹہ لگانے والے پانچ افراد دہلی سے گرفتار - آئی پی ایل کی خبریں

جنوب مغربی دہلی پولیس کے ایک خصوصی دستے نے آئی پی ایل میں سٹہ لانے والے ایک گروہ پردہ فاش کیا ہے اور اس گروہ میں شامل پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 27, 2020, 2:05 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں پولیس کے ایک خصوصی دستے نے آئی پی ایل میں سٹہ لانے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، نقدی اور نو موبائیل فون برآمد کیے ہیں۔

سٹہ لگانے والے پانچ افراد دہلی سے گرفتار

نائب ضلع پولیس کمشنر انگت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں پولیس کے اسپیشل اسٹاف نے اطلاع کی بنیاد پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جو صدر بازار میں واقع ایک مکان سے آئی پی ایل میں سٹہ لگانے کا کام کررہے تھے۔

پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا کہ انھوں نے حالیہ دنوں میں کئی نئے موبائل نمبر لیے ہیں جس سے وہ اپنے ساتھیوں نے گروہ میں میسیج بھیج کر بتاتے کر اگر کوئی سٹہ کھیلنا چاہتا ہے تو وہ 'ای۔بیٹنگ۔ کے ذریعہ آن لائن سٹہ کھیل سکتا ہے۔ یہ لوگوں کو آن لائن ہی پیسے ٹرانسفر کرتے یا ان سے وصول کرتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details