اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار سالہ بچی کے ساتھ ریپ کے معاملے میں ملزم والد گرفتار - اردو خبریں

دہلی پولیس نے جنسی زیادتی کے معاملے میں ملزم والد کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ ریپ کی واردات انجام دی تھی۔

IMAGE
IMAGE

By

Published : Dec 31, 2020, 11:53 AM IST

دارالحکومت دہلی کے علاقے پل پرہلاد پور میں علاقے انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔جہاں ایک چار سالہ بچی کے ساتھ اسی کے والد نے جنسی زیادتی کی ہے۔ متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اکتوبر مہینے کا ہے جب چار سالہ نابالغ لڑکی اپنی والدہ اور اپنے والد کے ساتھ پُل پرہلاد پور کے علاقے میں رہ رہی تھی۔ اسی دوران بچی کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

جب لڑکی کی والدہ نے ملزم کی اس حرکت کے خلاف احتجاج کیا تو متاثرہ کے والد نے اسے کو زدوکوب کیا اور دھمکی بھی دی۔

جس کی وجہ سے وہ پولیس سے اس معاملہ کی شکایت نہیں کرپارہی تھی لیکن کچھ وقت کے بعد جب وہ اپنے آبائی گھر پہنچی تو متاثرہ بچی کی نانی نے صوفیہ سلیم نامی ایک خاتون وکیل سے ملاقات کی اور انھیں اس پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد لڑکی کی والدہ نے پولیس میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

شکایت ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم والد کو گرفتار کرلیا اور اب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details