اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: پولیس اور شرپسندوں میں تصادم، چار گرفتار - اسپیشل سیل اور لارنس بشنوئی گینگ کے شرپسندوں کے مابین تصادم

بیگم پور علاقے میں اسپیشل سیل اور لارنس بشنوئی گینگ کے شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں گولی لگنے سے چار شرپسند زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے گرفتار کر کے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

دہلی: پولیس کاروائی میں چار گینگسٹر گرفتار
دہلی: پولیس کاروائی میں چار گینگسٹر گرفتار

By

Published : Oct 8, 2020, 11:41 AM IST

نئی دہلی: بیگم پور علاقے میں جمعرات کی صبح اسپیشل سیل اور لارنس بشنوئی گینگ کے شرپسندوں کے مابین تصادم ہوا جس میں گولی لگنے سے چار شرپسند زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اس تعلق سے ڈی سی پی سنجیو یادو نے بتایا کہ 'اسپیشل سیل کی ٹیم مفرور بدمعاشوں پر کام کر رہی تھی۔ اس دوران اے سی پی سنجے دت کی نگرانی میں کام کر رہے انسپکٹر مان سنگھ کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ لارنس بشنوئی گینگ کے سونو، روہت، امت عرف کالا اور رویندر عرف سرکار کے کچھ غنڈے بیگم پور علاقے میں آج آئیں گے اور قتل، فائرنگ اور ڈکیتی کو انجام دیں گے پھر وہ روہنی سے ہوتے ہوئے ہریانہ اپنے مخالف گینگ کے ممبروں کے قتل کے لئے جائیں گے۔


اس جانکاری کی بنیاد پر پولیس کی ٹیم نے صبح روہنی سیکٹر 26 کے قریب سفید رنگ کی پولو کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد کار میں سوار شرپسندوں نے تیزی سے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولیاں چلائیں جس میں دو گولیاں سنیل کو اور ایک گولی امت کو، تین گولی روہت کو جبکہ ایک گولی روندر کو لگی۔

پولیس کے مطابق ملزمین کافی مقدار میں اسلحہ لے کر جارہے تھے۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے چار پستول، 50 زندہ کارتوس، دو دیسی کٹا، تین بلٹ پروف جیکٹس، بلٹ پروف ہیلمٹ، ایک کار برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

گرفتار رویندر اور روہت پر 50-50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ شرپسندوں کی جانب سے 22 گولیاں چلائی گئیں جبکہ پولیس کی طرف سے 28 گولیاں چلائی گئیں۔ تمام زخمی شرپسندوں کو بابا بھیم راؤ امبیڈکر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details