اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس تصادم میں آٹو لوٹنے والے چار شرپسند گرفتار، دو زخمی - پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم

ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا رنوجئے سنگھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کے بعد سیکٹر 44 میں شرپسندوں کا محاصرہ شروع کیا گیا، خود کو محاصرہ میں دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی سے دو بدمعاش زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Police arrest four miscreants who robbed an auto in a clash
پولیس تصادم میں آٹو لوٹنے والے چار ملزمیں گرفتار، دو زخمی

By

Published : Oct 1, 2021, 9:30 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش نوئیڈا سیکٹر 39 پولیس علاقہ میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم میں پولیس کی فائرنگ سے دو شرپسند زخمی ہوگئے، وہیں دیگر دو شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق گرفتار شرپسند شاطر قسم کے لٹیرے ہیں جو مسافر بن کر آٹو لوٹنے کی واردات کو انجام دیتے تھے۔

ویڈیو


پولیس نے شرپسندوں کے قبضے سے لوٹا ہوا آٹو، دو غیر قانونی اسلحہ، دو خالی کارتوس اور دو زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں، پولیس نے زخمی لٹیروں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا رنوجئے سنگھ نے بتایاکہ پولیس اسٹیشن سیکٹر 39 کو مخبر سے اطلاع ملی کہ سیکٹر 44 میں ملزمین کسی واردات کو انجام دینے والے ہیں۔ اس پر پولیس نے بدمعاشوں کا محاصرہ شروع کر دیا، خود کو محاصرہ میں دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی سے دو بدمعاش زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت ارجن، وشواس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو کے نام موم راج اور ارجن ہیں۔ رن وجے سنگھ کے مطابق کے شرپسند شاطر قسم کے لٹیرے ہیں، گرفتار شرپسندوں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ان شرپسندوں نے بدھ کے روز سیکٹر 37 کے قریب سے ایک آٹو ڈرائیور کو لوٹنے کی واردات کو انجام دیا تھا۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد سے پولیس اسٹیشن سیکٹر 39 پولیس ان شرپسندوں کو تلاش کر رہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details