بارش کی وجہ سے مانا جارہا تھا کہ آلودگی کی سطح کم ہوگی لیکن آلودگی کی سطح اور بھی خطرناک ہوگئی ہے۔
نوئیڈا میں بڑھتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے 4 اور 5 نومبر کو سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ وہیں دہلی میں 4 نومبر سے طاق وجفت بھی نافذ ہوجائے گا۔
دہلی میں زہریلی گیس کا قہر ریئل ٹائم ایئرکوالیٹی انڈیکس دہلی اور این سی آر میں 1000 کے پار ہوگیا ہے۔ حالت ایسی ہوگئی ہے کہ 50 میٹر تک کچھ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ لوگ دن میں بھی بائک، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی لائٹ جلاکر سفر کر رہے ہیں۔
سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 490، نوئیڈا کا ایئر کوالیٹی انڈیکس تقریباً 500 تک پہنچ گیا ہے۔
بڑھتی آلودگی کے ساتھ لوگوں کو استھما، بروکائٹس اور کوپڈ کا مرض لاحق ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر سدھیر نے زیادہ سے زیادہ ماسک استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے این 95 ماسک استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔
ماسک کی خاصیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اس سے تقریباً 95 فیصد تک ڈسٹ پارٹیکل سے بچا جاسکتا ہے۔ آلودگی کی اصل وجہ ہوا کی آہستہ رفتار بھی ہے۔ ساتھ ہی پرالی جلانے کی شکایت پر اب سرکار ہوشیار ہے اور مسلسل پرالی والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔'