اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی این بی بدعنوانی معاملہ : ملک کے پانچ شہروں میں سی بی آئی کا چھاپہ

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ دھوکہ دہی معاملے میں ملک کی چار ریاستوں کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

پی این بی بدعنوانی معاملہ : ملک کے پانچ شہروں میں سی بی آئی کا چھاپہ
پی این بی بدعنوانی معاملہ : ملک کے پانچ شہروں میں سی بی آئی کا چھاپہ

By

Published : Jun 11, 2020, 10:28 PM IST

سی بی آئی ترجمان نے بتایا کہ پی این بی کو 31 کروڑ 92 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے کے الزام میں بینک کے چار سابق افسران سمیت نو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزموں میں بینک کے بھونیشور میں واقع اسٹیشن اسکوائر برانچ کے اس وقت کے منیجر ناگ منی ستیہ نارائن پرساد، اس وقت کے معاؤن ڈائریکٹر جنرل ایس سی شرما، اس وقت کے چیف منیجر منورنجن داس اور اس وقت کے سینئر منیجر پریوتوش داس، بھونیشور کی کمپنی میسرز گلوبل ٹریڈنگ سالیوشن لمیٹیڈ، اس کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناس مہنتی، سابق ڈائریکٹر کوشک موہنتی، سابق ڈائرکٹر سامنتا رے اور ڈائریکٹر ودوبھوشن نائک شامل ہیں۔

سی بی آئی نے ان سبھی کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 120 بی، 420 اور انسداد بدعنوانی قانون کی دفعہ 13 (1) اور 13 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

جانچ ایجنسی نے اسی معاملے میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم،مغربی بنگال کی دارالحکومت کلکتہ، جموں وکشمیر کے جموں اور اڈیشہ کے بھونیشور اور کٹک میں چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران کئی غیرقانونی دستاویزات اور لاکر کی چابیاں برآمد کی ہیں۔ جانچ کی جارہی ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details