اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان مسئلے کو جلد حل کرنے پر وزیراعظم کا زور، آگے کے لائحہ عمل پر سب کی نگاہ - کسان مسئلہ پر وزیراعظم کی مداخلت

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ اس سلسلہ میں آج کسانوں اور حکومت کے مابین پانچویں دور کی بات چیت جاری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بہت جلد بات چیت ثمرآور ثابت ہوگی اور کوئی بیچ کا راستہ نکلے گا۔

PM's intervention on farmers issue, expected to be resolved soon
کسان مسئلہ پر وزیراعظم کی مداخلت، جلد حل نکلنے کی توقع

By

Published : Dec 5, 2020, 6:08 PM IST

کسان تنظیموں کی جانب سے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ جاری ہے اور انہوں نے حکومت پر اپنا دباؤ بڑھایا ہے وہیں دوسری جانب آج خود وزیراعظم نے اس مسئلہ پر مرکزی وزرا سے بات چیت کی اور معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا۔

آج صبح کسانوں سے پانچویں دور کی بات چیت سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور زرعی قوانین پر کسانوں کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وزرا کو جلد ازجلد مسئلہ کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا۔

دہلی کے وگیان بھون میں جاری کسانوں کے ساتھ پانچویں دور کی بات چیت میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، کامرس کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور کامرس کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے شرکت کی جس میں کسان تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزرا نے زرعی قوانین میں ترمیم کرنے کا وعدہ کیا اور کسانوں سے مشورہ طلب کئے جس پر کسانوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا‘۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ’زرعی قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے جس کے بعد کسانوں سے مشاورت کے بعد نیا قانون بنایا جائے'۔

لیکن حکومت نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی حال میں قوانین کو منسوخ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس میں ضروری ترمیم کی جائے گی‘۔ حکومت نے بتایا کہ ’ہم کسانوں کے مشوروں کو قبول کرتے ہوئے زرعی قوانین میں ترمیم کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن قوانین کو منسوخ نہیں کیا جائے گا‘۔

کسانوں نے حکومت کے ساتھ مزید بات چیت نہ کرنے کی بھی دھمکی دی۔ کسانوں نے حکومت کو فوری طور پر تمام مطالبات کو قبول کرنے مشورہ دیتے ہوئے آئندہ منعقد ہونے والے اجلاسوں سے واٹ آوٹ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

پانچویں دور کی بات چیت میں وزراءنے کسان یونینوں کے نمائندوں کو زرعی قوانین کے فائدوں کے بارے میں مزید جانکاری فراہم کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے کسانوں کو آپس میں مشورہ کرتے ہوئے اہم امور کی نشاندہی کرنے کی خواہش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details