نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج (منگل) کو فصلوں کی 35 خاص اقسام قوم کو وقف کریں گے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر آب و ہوا دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈیجیٹل تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی رائے پور میں 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹک اسٹریس ٹالرنس' کے نئے تعمیر شدہ کیمپس کا افتتاح بھی کریں گے۔
پی ایم او کے مطابق، اس موقع پر مودی زرعی یونیورسٹیوں کو گرین کیمپس ایوارڈ سے بھی نوازیں گے اور جدید طریقوں کا استعمال کرنے والے کسانوں سے بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم دفتر کے مطابق فصلوں کی خاص اقسام انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کی جانب سے تیار کی گئی ہے تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی اور غذائیت کی قلت سے نمٹنا جا سکے۔