نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 30 دسمبر جمعرات کے روز اتراکھنڈ کا ایک روزہ دورہ کریں گے PM visit Uttarakhand اس دوران بنیادی اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر سیکٹر میں ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، مودی اس دن وہاں 17500 کروڑ روپے کے 23 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے PM Modi To Lay Foundation Stone Of 23 Projects in uttarakhand ، ان میں 5750 کروڑ روپے کا لکھوار کثیر مقصدی پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ 1976 میں طے کیا گیا تھا اور برسوں سے زیر التواء ہے۔ اس پروجیکٹ سے 300 میگاواٹ بجلی اور 34000 ہیکٹر اضافی علاقے کے لئے سینچائی کے پانی اور چھ ریاستوں کو پینے کے پانی فراہم ہوگا۔
بیان کے مطابق مودی جمعرات کو وہاں 8700 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے دیہی اور سرحدی علاقوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور کیلاش مانسروور یاترا کے راستے میں بہتری آئے گی۔