بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پہلی فہرست جاری کردی۔
بی جے پی کی پہلی فہرست جاری - مرکزی انتخابی کمیٹی
عام انتخابات کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری کی گئی، وزیراعظم نریندر مودی وارانسی سے اور امت شاہ گجرات کے گاندھی نگر سے انتخاب لڑیں گے۔
![بی جے پی کی پہلی فہرست جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2759152-241-5fa4daa6-fced-4787-94b9-a92173aff0d1.jpg)
b
بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے سیکریٹری اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں پہلی فہرست میں 182 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
اس فہرست میں وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا بھی نام شامل ہے۔
وزیراعظم وارانسی سے اور امت شاہ گجرات کے گاندھی نگر سے انتخاب لڑیں گے۔