وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم صبح 11 بجے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔MP to Meet Athletes Today
ہندوستان نے برمنگھم میں اپنی مہم کا اختتام 22 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسے کے تمغوں کے ساتھ کیا۔ وزیراعظم نے برمنگھم روانگی سے قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھلاڑیوں سے بات کی تھی۔ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سی ڈبلیو جی سے واپس آنے پر کھلاڑیوں سے ملنے کا وقت نکالیں گے۔ اب وزیر اعظم اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہیں۔