نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف کثیر الجہتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اپریل 2023 میں جدہ کے راستے سوڈان سے بھارتی شہریوں کے انخلاء کے دوران سعودی عرب کی شاندار حمایت کے لئے ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آئندہ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت کی G20 چیئرمین شپ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے دورے کے منتظر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ پی ایم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے بات چیت کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔ تاہم وزیراعظم مودی کی طرف سے وقتاً فوقتاً مختلف مسائل پر مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم یا دیگر رہنماؤں کے ساتھ بات چیت ہوتی رہی ہے۔