اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rozgar Mela ستر ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کا تحفہ - تقرری خط تقسیم

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح روزگار میلہ میں سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نو منتخب ارکان کے درمیان تقریباً 70,000 تقرری خط تقسیم کریں گے۔ اس سے پہلے 16 مئی 2023 کو پی ایم مودی نے 71 ہزار لوگوں کو تقرری خط تقسیم کیے تھے۔

مودی آج ستر ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کا تحفہ دیں گا
مودی آج ستر ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کا تحفہ دیں گا

By

Published : Jun 13, 2023, 9:33 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں کے نئے بھرتی ہونے والے تقریباً 70,000 تقرری خطوط تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر نومنتخب اراکین سے خطاب بھی کریں گے۔ بتادیں کہ ملک بھر میں 43 مقامات پر جاب فیئر کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے تمام محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقرریاں کی جا رہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب کی گئیں نئی بھرتیاں محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ ڈاک، محکمہ اسکولی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، محکمہ محصولات، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ جوہری توانائی، وزارت ریلوے ، محکمہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اور وزارت داخلہ وغیرہ سمیت مختلف محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے۔

روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ جاب فیئر روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں ایک پُل کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:۔Rozgar Mela حکومت روزگار کے امکانات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنارہی ہے، وزیراعظم مودی

نئے شامل کیے گئے بھرتیوں کو بھی آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول کرما یوگی اسٹارٹ کے ذریعے خود کو ٹریننگ دینے کا موقع مل رہا ہے، جہاں 'Anywhere Any Device' سیکھنے کی شکل میں 400 سے زیادہ ای لرننگ کورسز دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ایم مودی نے 16 مئی 2023 کو بھی 71,000 لوگوں کو تقرری خط دیے تھے۔ گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ اگلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کو مشن موڈ میں سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے جون 2022 میں تمام سرکاری وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں کا خود جائزہ لیا جس کے بعد بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details