اردو

urdu

By

Published : Oct 16, 2022, 2:24 PM IST

ETV Bharat / state

Digital Banking Units بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جموں و کشمیر کے دو ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس سمیت کُل 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا افتتاح کیا۔ two digital banking units Inauguration of JK

بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح
بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح بینکنگ خدمات کو دوردرازگھر گھر پہنچانا ہے۔ آج یہاں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کے آغاز کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی استطاعت کا گواہ بن رہا ہے۔ یہ ملک کے 75 اضلاع میں زمین پر اتر رہا ہے۔ PM Modi Dedicates 75 digital banking units

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے 99 فیصد سے زیادہ دیہات میں 5 کلومیٹر کے اندر کوئی نہ کوئی بینک برانچ، بینکنگ آؤٹ لیٹ یا بینکنگ فرینڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک لاکھ بالغ آبادی کے لیے بینک کی جتنی شاخ موجود ہے، وہ جرمنی، چین اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔ ہم عام انسانوں کا معیار زندگی بدلنے کے عزم کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نظام کو بہتر کریں، شفافیت اور آخری صف میں کھڑے شخص تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جن دھن کھاتہ کی مہم شروع کی تو آوازیں اٹھیں کہ غریب بینک کھاتہ کا کیا کریں گے، یہاں تک کہ اس فیلڈ کے بہت سے ماہرین بھی نہیں سمجھ پارہے تھے کہ اس مہم کی اہمیت کیا ہے۔ لیکن بینک اکاؤنٹ کی طاقت کیا ہوتی ہے، یہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی آئی اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی ٹیکنالوجی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں شہر سے لے کر گاؤں تک شو روم ہو یا سبزی کا ٹھیلا، ہرجگہ یو پی آئی دیکھ سکتے ہیں۔ آج پوری دنیا ہندوستان کی اس ڈی بی ٹی اور ڈیجیٹل طاقت کی تعریف کر رہی ہے۔ آج اسے گلوبل ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں آئی ایم ایف نے ہمارے ڈیجیٹل بینکنگ انفراسٹرکچر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہندوستان کی عام انسانی زندگی کو آسان بنانے کی جو مہم ملک میں چل رہی ہے، ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس اس سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا خاص بینکنگ سسٹم ہے، جو منیمم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے میکسمم خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Digital Banking Units وزیر اعظم نے 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہندوستان کے عام آدمی کو بااختیار بناناہے، اسے مضبوط بنانا ہے، اس لیے ہم نے سماج کے آخری مقام پر کھڑے شخص کو ذہن میں رکھ کر پالیسیاں بنائیں اور پوری حکومت اس کی سہولت اورپیش رفت کے راستے پر چلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے بیک وقت دو چیزوں پر کام کیا ہے۔ پہلا بینکنگ سسٹم کو بہتربنانا، اسے مضبوط کرنا، شفافیت لانا۔ دوسرا مالیاتی شمولیت کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details