میڈیا رپورٹز کے مطابق ہائی جیکرز نے فرضی ٹویٹز شائع کرتے ہوئے کریپٹو کارنسی کی درخواست کی تھی جسے اب حذف کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹ جمعرات کو ہیک ر دیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے آن لائن پورٹل سے منسلک پیغامات میں لکھا گیا ہے: 'میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ -19 کے لیے پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیہ کریں، اب بھارت میں کریپٹو کرینسی شروع ہو گئی ہے، برائے مہربانی فراخدلی سے عطیہ کریں۔'
ٹویٹ میں لکھا گیا تھا کہ 'یہ اکاؤنٹ جان وک (hckindia@tutanota.com) نے ہیک کیا ہے۔ ہم نے پے ٹی ایم مال ہیک نہیں کیا ہے۔'
اس سے قبل 16 جون کو متعدد ہائی پروفائل ٹویٹر اکاؤنٹس جن میں امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ایپل شامل تھے جس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ یہ ایک کریپٹوکرنسی گھوٹالہ تھا۔
ٹویٹ میں بٹ کوائن ایڈریس بھی تھا جو غالبا ایک ہیکر کے کرپٹو والٹ سے وابستہ ہے۔ تب ہی اس ٹویٹ کو حذف کر دیا گیا۔