وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی حکومت ایک بھروسے مند دوست اور پڑوسی ملک بھوٹان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت ترجیح دیتی ہے۔
بیان کے مطابق بھارتی حکومت اپنی ہم سائے کو اولین ترجیح دینے والی پالیسی پر مسلسل عمل کررہی ہے۔
دورے کے دوران مودی بھوٹان کے حکمراں جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور بھوٹان کے سابق شاہی حکمراں جگمے سنگئے وانگچک سے ملنے کا امکان ہے۔