اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی ای ڈی اور سی بی آئی کی مدد سے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں: کیجریوال - مودی سی بی آئی کی مدد سے رکاوٹ ڈال رہے ہیں

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی۔سی بی آئی کی مدد سے وزیر اعظم نریندر مودی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور پارٹی لیڈروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

مودی ای ڈی اور سی بی آئی کی مدد سے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں: کیجریوال
مودی ای ڈی اور سی بی آئی کی مدد سے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں: کیجریوال

By

Published : Jul 8, 2023, 10:01 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی۔سی بی آئی کی مدد سے وزیر اعظم نریندر مودی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور پارٹی لیڈروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ کیجریوال نے آج کہا کہ ای ڈی۔سی بی آئی کی مدد سے وزیر اعظم عام آدمی پارٹی کی حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان سے ملک سنبھل نہیں رہا ہے اس لیے وہ ای ڈی۔سی بی آئی اور پولیس کی مدد سے عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ ایکسائز پالیسی میں کوئی گھپلہ نہیں ہوا۔ منیش سسودیا کے پاس دو فلیٹ ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 11 لاکھ روپے ہیں۔ دونوں فلیٹس ایکسائز پالیسی کے نافذ ہونے سے پہلے خریدے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ منیش سسودیا نے 2004-05 میں ایک فلیٹ خریدا تھا، جس کی قیمت پانچ لاکھ روپے تھی، جب کہ دوسرا فلیٹ 2018 میں خریدا گیا تھا، جس کی قیمت 65 لاکھ روپے تھی۔ سسودیا کے پاس موجود ان جائیدادوں کا مذکورہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن اتحاد کے بارے میں کیجریوال نے کہا کہ ہمیں آئندہ میٹنگ میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے۔ پچھلی بار جب پٹنہ میں میٹنگ ہوئی تھی، کانگریس نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے 15 دن پہلے وہ عوامی طور پر اعلان کرے گی کہ وہ آرڈیننس کے خلاف ہے اور پارلیمنٹ میں آرڈیننس کے خلاف ووٹ دے گی۔ ہم کانگریس کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details