نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو یہاں وگیان بھون میں نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) کا آغاز کریں گے۔ بھارت میں نقل وحمل کی پالیسی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کیونکہ بھارت میں نقل وحمل کی لاگت دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ بھارتی مصنوعات کو دیسی مارکیٹ اور برآمداتی مارکیٹ دونوں جگہ بہتر طور پر مقابلے کا اہل بنانے کے لئے نقل وحمل کی لاگت کو کم کرنا ضروری ہے۔ نقل وحمل کی لاگت کم ہونے سے معیشت کے مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے، ویلیو ایڈیشن اور کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔ PM Modi to unveil National Logistics Policy
2014 سے حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی ۔ دونوں پر اہم توجہ مرکوز کی ہے۔ نقل وحمل کے تمام ایکو سسٹم کی ترقی کے لئے ایک بین موضوعاتی ، بین شعبہ جاتی اور کثیر دائرہ اختیار والا لائحہ عمل تیار کرکے نقل وحمل کی اونچی لاگت کے معاملے کو حل کرنے کی جانب ایک جامع اقدام کے طور پر نقل وحمل کی قومی پالیسی اس جانب ایک بڑا قدم ہے۔ پالیسی کا مقصد ہندوستانی مصنوعات کی مسابقانہ اہلیت کو بڑھانا ، اقتصادی ترقی کو تیز کرنا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔