اردو

urdu

جے این یو میں مودی سوامی وویکانند کے مجسمہ کی آج کریں گے نقاب کشائی

By

Published : Nov 12, 2020, 1:30 PM IST

ملک کی معروف جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں آج وزیراعظم نریندر مودی سوامی وویکانند کے مجسمے کی نقاب کشائی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کریں گے۔

image
image

وزیراعظم مودی جے این یو کے آن لائن ایڈمن بلاک کے پاس بنے سوامی وویکانند کے مجسمے کی آج شام نقاب کشائی کریں گے۔

اس پروگرام کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے این یو کیمپس میں سوامی وویکانند کے مجسمے کی آج شام 6:30 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ نقاب کشائی کریں گے۔

وزیراعظم کا ٹویٹ

جے این یو میں سوامی وویکانند کا مجسمہ نصب کرنے کے لیے یونیورسٹی کے سابق طالب علم ڈاکٹر منوج کمار نے کافی جدو جہد کی ہے۔

انھوں نے اس تعلق سے بتایا کہ سنہ 2017 میں ایگزیکیوٹیو کاؤنسل کی ایک میٹنگ میں آخر کار یونیورسٹی احاطے میں سوامی وویکانند کے مجسمے کو نصب کرنے کی منظوری مل گئی تھی، اور سنہ 2019 میں یہ مجسمہ بن کر تیار ہوگیا تھا۔

سوامی وویکانند کے مجسمے کی آج شام نقاب کشائی

واضح رہے کہ سوامی وویکانند کا مجسمہ یونیورسٹی احاطے میں جواہر لال نہرو کے مجسمے کے سامنے نصب ہے، اس کے علاوہ سوامی وویکانند کے مجسمے کی اونچائی 11.5 فٹ ہے جبکہ جواہر لال نہرو کے مجسمے کی اونچائی 3.5 فٹ ہے۔

نقاب کشائی کی اس تقریب کی وجہ سے یونیورسٹی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details